خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

دل کی بیماریوں سے بچاو کا عالمی دن :

 دل کی بیماریوں سے بچاو کا عالمی دن :

29 ستمبر کا دن دنیا بھر میں دل کی بیماریوں سے بچاو کے طور پر منایا جاتا ہے اس دن میڈیکل ایسوسی ایشنز دل کی صحت اور بیماریوں سے بچاو کے متعلق آگاہی فراہم کرتی ہیں مختلف کیمپس اور ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے ۔ 

بد قسمتی سے ہمارے برے لائف سٹائل ، اپنی صحت سے لاپرواہی ، جسمانی ورزش میں کمی ،خوراک میں بے احتیاطی ،فضائی آلودگی اور ایسے ہی کچھ دوسرے عوامل مل کر دل کی بیماریوں کی وجہ بن جایا کرتے ہیں اور دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کی شرح سب سے زیادہ ہے ہر سال ایک کروڑ چھیاسی لاکھ افراد دل کے امراض کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ 



کورونا کی اس صورتحال میں چونکہ ہمیں پرسکون اور صحتمند رہنے کی نارمل سے زیادہ ضرورت ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ ہم نہ صرف ذہنی سکون حاصل کریں بلکہ کام اور زندگی کے معمولات کے اندر سے اپنے آرام کے لئے بھی وقت نکالیں اسلئے آجکل ایک صحت مند زندگی گزارنے اور اپنے دل کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت پہلے سے بھی زیادہ ہے کیونکہ دل کے مریضوں کو کورونا کا خطرہ بھی دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے 

یہاں ہم چند سادہ اور آسان ٹپس کی مدد سے آپ کو اپنے دل کا خیال رکھنے میں مدد فراہم کریں گے ۔ 

1۔ متوازن خوراک کا استعمال :

خوراک کے درست استعمال سے دل کی بیماریوں سے بچاو ممکن ہے  اسلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی خوراک کو متوازن رکھیں اور پھلوں کے ساتھ سبز پتوں والی خوراک کا استعمال بھی کریں اور بیکری اور جنک فوڈ کی بجائے پروٹین والی خوراک کا استعمال کریں ۔ اپنی خوراک میں انڈے اور دودھ شامل کریں جبکہ زیادہ گھی والی اور تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ خوراک کو ہر انسان کی انفرادی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کرنا سب سے بہترین رہتا ہے ۔ 

2 ۔ جسمانی ورزش :

صحت مند زندگی گزارنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر جسمانی کام کاج اور ورزش نہایت ضروری ہے ۔ روزانہ صبح یا شام کے اوقات میں 30 سے 40 منٹ کی چہل قدمی یا کچھ ہلکی ورزشیں جن سے دل کو تازہ خون کی فراہمی ہو اور کچھ عضلاتی کھچاو والی ورزشیں جسم کو توانا اور دل کو چاک و چوبند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دل کے مریضوں کے لئے زیادہ تر چہل قدمی تجویز کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض سے بچاو کے لئے خود کو موتاپے سے بچانا نہایت ضروری ہے ۔ 

3۔ ذہنی دباؤ سے چھٹکارا :

ذہنی تناؤ اور ایسے ہی دوسرے عوامل براہ راست صحت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ہر شخص کو اپنی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی اور جذباتی صحت کو اہم سمجھنا اور اسکا خیال بھی رکھنا چاہیئے  اس کے لئے اپنے کام کاج کو حد سے زیادہ وقت دینے کی بجائے دن اور شام کا کچھ وقت اپنے دوستوں اور فیملی کے لئے بھی مخصوص رکھیں اور اسی طرح الکوحل،  سگریٹ نوشی جیسی دوسری مضر صحت عادات سے چھٹکارا پانا اشد ضروری ہے ۔ 

4۔ مکمل اور پرسکون نیند :

صحتمند دل کے لئے روزانہ آٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند بہت ضروری ہے ۔ نیند کی کمی کا اثر براہ راست دل کی صحت پر پڑتا ہے اسی طرح نیند کی کمی بہت سی دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے ۔ مناسب نیند جسم اور دماغ کے سرکاڈین ردھم کو برقرار رکھتی ہے جس سے انسان پورا دن خود کو چست ، فٹ اور پرجوش محسوس کرتا ہے ۔ 

5۔ باقاعدہ چیک اپ اور سکریننگ : 

اوپر بیان کردہ تمام ٹپس کے علاوہ اپنے آپ کو ماہر ڈاکٹرز سے ہر چھ ماہ بعد باقاعدگی سے چیک کروانا اور ان کی تجویز کردہ ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے ۔ اپنے بلڈ پریشر اور شوگر کو مسلسل چیک کریں اور اس کو برقرار رکھی  اور جب اس میں تبدیلی پائیں تو بہتر ہے کہ فوری طور پر کسی ماہر معالج سے رابطہ کریں اور ان کے تجویز کردہ ٹیسٹ وغیرہ کروائیں۔ 

سحر عندلیب


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں