خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

اٹلی کا آتش فشاں پہاڑ

 اٹلی کے جزیرے سسلیہ پہ واقع ایتنا دنیا کے سب سے زیادہ آتش فشاں پہاڑوں میں سے ہے ۔ سال 2021ء میں پچاس سے زیادہ مرتبہ یہاں سے لاوا پھوٹ چکا ہے ۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہاں زیر زمین شدید زلزلے ، زمینی ٹوٹ پھوٹ یا لاوے میں سے شدید گیسوں کا اخراج ہو سکتا ہے اس لئے سیٹلائٹ کے ذریعے ہر وقت یہاں نظر رکھی جاتی ہے یورپی ایروسپیس کمپنی ایئر بس کے مہیا کردہ ڈیٹا کے مطابق یہاں لاوے کی بہت بڑی مقدار جمع ہے۔


یہاں سے نکلنے والے لاوے کو یورپی یونین کے زمینی مشاہداتی پروگرام کے تحت چیک کیا جاتا ہے اور اس میں سے خارج ہونے والے سلفر ڈائی آکسائیڈ کی مقدار اور خطرے کی پیمائش کی جاتی ہے حالیہ لاوے کے پھوٹنے سے سارے علاقے میں دھوئیں اور گیس کے بادل چھا گئے اور سلفر ڈائی آکسائیڈ کے اثرات ترکی اور یونان کی فضا تک پہنچ گئے ۔ ہوا میں یہ اثرات سات ہزار میٹر کی بلندی تک پہنچ گئے اور زمین پر سلفر ڈائی آکسائیڈ کی وجہ سے انسانوں میں نظام تنفس میں خرابی اور دمے کے مریضوں کے لئے سانس لینے میں مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں ۔ ایتنا کا آتش فشاں سمندری لاوے کی صورت میں شروع ہوا تھا اور آہستہ آہستہ اس کی بلندی اب بڑھ کر دس ہزار نو سو فٹ تک پہنچ چکی ہے ۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں پر تین لاکھ سالوں سے آتش فشاں جاری ہے ۔ تاریخ میں یہاں سب سے زیادہ لاوا 1669ء میں پھوٹا جب گیارہ مارچ سے لے کر پندرہ جولائی تک جاری رہا اور یہ لاوا آٹھ سو تیس ملین کیوبک میٹر تک پھیل گیا۔

یہ سب تو سائنسی اور تاریخی حقائق ہیں لیکن 

یونانی کہاوت میں اس پہاڑ کے نیچے ٹائیفون نامی دیو سویا ہوا ہے اور جب وہ کروٹ لیتا ہے تو زمین کے ہلنے سے لاوا پھوٹ پڑتا ہے ۔

زیر نظر تصویر میں لاوے کو ایتنا پہاڑ کے اوپر کسی خوبصورت فینکس پرندے کی طرح دیکھا جا سکتا ہے یہ نادر و نایاب خیالی پرندہ آپ ہیری پوٹر فلم میں دیکھتے ہیں ۔

سحر عندلیب


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں