خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

مہاجر پرندوں کا عالمی دن۔

مہاجر پرندوں کا عالمی دن : 

ماہ اکتوبر کا دوسرا ہفتہ مہاجر پرندوں کا عالمی دن ہے جس کو ہر سال لوگوں کو مہاجر پرندوں سے آگاہی دینے اور ان کو محفوظ رکھنے کے متعلق اقدامات کر کے منایا جاتا ہے ۔ ہر سال اس کے تحت پرندوں کے فیسٹیول، برڈ واکس ، تعلیمی پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں پرندوں پہ بنی ڈاکومنٹریز دکھائی جاتی ہیں ۔ اس سب کا مقصد مہاجر پرندوں کی بقا اور حفاظت کے متعلق انسانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے ۔ تعلیمی پروگرامز میں پرندوں کی بیالوجی ، انکی رہائش اور پرندوں کی ہجرت کی حیرت انگیز معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔



اس کا آغاز 2006ء میں اقوام متحدہ نے پرندوں کی ہجرت کی اہمیت اور اس کو لاحق خطرے کو دیکھتے ہوئے کیا تب سے لے کر آج تک دنیا کے ایک سو اٹھارہ ممالک اس میں حصہ لیتے ہیں۔ سال کے اس حصے میں دنیا بھر کے ممالک میں پرندوں کی ہجرت ہو رہی ہوتی ہے ۔ اس سال یہ دن نو اکتوبر کو منایا جا رہا ہے اور اس کا عنوان رکھا گیا ہے ۔

" اڑو، گاو اور ایک پرندے کی طرح سمندر میں غوطہ لگاو "

اس سال اس دن پرندوں کے گیت اور انکی اڑان موضوع رکھے گئے ہیں ۔ اس دن کا مقصد پرندوں کی آبادی میں اضافہ اور انکی محفوظ بریڈنگ کروانا اور مہاجر پرندوں کو زیادہ دیر ایک جگہ رکے رہنے سے روکنا ہے اسکی ماحولیاتی اہمیت بہت زیادہ ہے ہمیں اس ماحولیاتی نظم اور حیاتیاتی تنوع کو برقرار رکھنا ہے ۔

پرندے قدرت کا شاہکار ہیں ۔ مہاجر پرندوں کی فطری حرکت ان کی زندگی اور فلاح کے لئے ضروری ہے ۔ 

آج کے دن کی مناسبت سے ہم جس پرندے کا ذکر کریں گے وہ حقیقتا ہجرت کا شاندار ریکارڈ رکھتا ہے ۔ سمندری بگلے کی ایک قسم جس کا نام آرکٹک ٹرن ہے یہ جانوروں کی دنیا میں سب سے زیادہ ہجرت کرنے والا پرندہ ہے جو ہر سال ایک قطب سے دوسرے تک نوے ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتا ہے ۔

اس کی اوسط عمر تیس سال ہوتی ہے اور اگر اسکی ساری زندگی میں طے کردہ فاصلے کو ناپا جائے تو اسکا فاصلہ چاند پر جا کے واپس آنے جتنا بن جاتا ہے وہ بھی صرف ایک بار نہیں بلکہ تین مرتبہ زمین سے چاند پر جا کے واپسی کا فاصلہ طے کرتا ہے ۔

سحر عندلیب

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں