خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 4 نومبر، 2018

بلیک فرائیڈے اور شاپنگ

بلیک فرائیڈے  اور شاپنگ۔ 
Image result for black friday

شاپنگ کی دنیا میں   سب سے اہم دن جب لوگ لمبی قطاروں میں مختلف سٹورز کے باہر کھڑے نظر آتے ہیں۔ 
ہت سے امریکی صارفین کے لئے تھینکس گیونگ ڈے کے بعد جب مختلف ساز و سامان پہ بہت اچھی ڈیلز میسر ہوتی ہیں جو کہ کرسمس کے تحفے دینے میں کام آ جاتی ہیں ۔ایمازون ، وال مارٹ اور ایذڈا جیسے امریکی سپلائرز کی بدولت شاپنگ کی یہ لہر پوری دنیا میں پھیل چکی ہے ۔
بلیک فرائیڈے کے متعلق مختلف کہانیاں ہیں لیکن جو سب سے مشہور ہے اسکا تعلق کاغذ ، سیاہی اور اکاونٹنگ سے ہے ۔ مختلف تاجروں نے سال کے سب سے اہم شاپنگ دن کے بارے میں منفی ٹرم کی ایجاد کی مخالفت کی مگر 1980ء کے شروع میں اس بارے میں ایک متبادل نظریہ فروغ پایا تاجر عموما جنوری سے لیکر نومبر تک نقصان اٹھاتے اور چھٹیوں کے آغاز پہ ہی تھینکس گیونگ ڈے کے اگلے دن سارے سال کا منافع کما لیتے تھے ۔ فنانشل ریکارڈز کے اندر اس نقصان کی رقوم کو سرخ سیاہی اور منافع کی رقوم کو سیاہ میں لکھنے کا رواج تھا ۔ بلیک فرائیڈے اسی تھیوری کیساتھ مشروط ہے کہ جب تاجروں کو سرخ سیاہی کی بجائے صرف سیاہ رنگ سے ہی اپنی رقوم کا ریکارڈ رکھنا پڑا ۔ سیاہ رنگ کی سیاہی سے اس تھیوری کا پہلا استعمال فیلیڈیلفیا انکوائرر میں 28 نومبر 1981ء میں نظر آیا ۔۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر سال کی سب سے زیادہ فروخت ہے تو اسکو بلیک کا نام کیوں دیا گیا کیونکہ اس دن تاجروں نے ریکارڈز اندر صرف سیاہ رنگ کا استعمال کیا اور کچھ کا خیال ہے کہ یہ میڈیا کیوجہ سے مشہور ہوا جبکہ کچھ کا یہ بھی خیال ہے کہ یہ اصطلاح ورکرز کی ایجاد کردہ ہے کیونکہ انکے لئے یہ ایک لمبا اور سخت کام کا دن ٹھہرا اور انہیں اس دن زیادہ محنت کرنی پڑی ۔ امریکہ میں کرسمس کی شاپنگ سب سے زیادہ اہم سمجھی جاتی ہے کچھ تاجروں کے تو کام کا سارا انحصار ہی کرسمس شاپنگ پہ ہوتا ہے اور وہ سال بھر کے دوران ہوئے اپنے نقصان کا ان دنوں ازالہ کرتے ہیں ۔ 1952ء سے لیکر اب تک نومبر کی چوتھی جمعرات کرسمس کی شاپنگ کا آغاز سمجھی جاتی ہے ۔ حالانکہ 2000 ء تک بلیک فرائیدے کی اصطلاح اتنی عام نہیں تھی ۔ مگر اب یہ ہر سال پہلے سے وسیع ہوتی جا رہی ہے اور تقریبا تمام بڑے سٹور ادھی رات کے وقت سے ہی مختلف پرموشنز اور سیلز کا آغاز کر دیتے ہیں ۔ 2005 ء سے بلیک فرائیڈے شاپنگ کے حوالے سے امریکہ کا سب سے اہم ترین دن ہے اور اس دن عموما سٹاک ہی ختم ہو کر رہ جاتا ہے ۔ مگر اب یہ صرف ایک دن اور امریکہ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ نومبر کے اختتام اور دسمبر کے دوران بھی دنیا کے تمام ممالک میں سیلز وغیرہ جاری رہتی ہیں ۔ اس حوالے سے کچھ شدت کے واقعات بھی ماضی کا حصہ ہیں 2006ء سے لیکر اب تک امریکہ میں شاپنگ پہ رش اور چیزیں اٹھانے کے جھگڑوں میں 10 اموات اور 111 زخمیوں کا اندراج کیا گیا ہے ۔
مڈل ایسٹ اور متحدہ عرب امارات میں 2014ء میں السوق کی جانب سے اسکو وائٹ فرائیڈے کے طور پر متعارف کروایا گیا جسکو دوسری کمپنیوں نے بڑے پیمانے پہ شروع کر دیا ۔ عرب اور مسلم دنیا میں جمعہ عبادت کا دن ہے اسکے احترام میں بلیک کی بجائے وائٹ فرائیڈے کی اصطلاح استعمال کی جا رہی ہے اور امریکہ اور یورپ کی طرح ہی اسکو مسلم دنیا خصوصا امارات میں پذیرائ حاصل ہوئ ہے ۔ سوق ڈاٹ کام کے سی ای او رونالڈو میکاور کا کہنا ہے کہ اس سال ایک ملین مصنوعات کی فروخت متوقع ہے جو کہ پچھلے سال سے کئ گنا زیادہ ہے اس سیل سے صارفین اپنے گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے زریعے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اس سلسلے میں سوق نے ویزا کیساتھ مل کے اپنے صارفین کو دس فیصد اضافی ڈسکاونٹ کی پیشکش کر دی ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں