خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

کون نبیولا :

 کون نبیولا :

ایک خطرناک ڈراونی مخلوق جو اپنا سر کسی خونی دریا میں ڈبو کے آئی ہو جیسی دکھائی دیتی یہ دیو ہیکل بلا دراصل گرد اور گیس کا ایک بڑا سا پہاڑ ہے ۔ زمین سے لی گئی تصویروں میں نطر آتی کسی کون کے جیسی شیپ کی وجہ سے اس کا نام کون نیبیولا رکھا گیا ہے ۔ اپریل میں ہبل ٹیلی سکوپ سے لی گئی اس تصویر میں نیبیولا کا بالائی حصہ دکھائی دیتا ہے جو کہ دو اعشاریہ پانچ نوری سالوں پر محیط ہے اس نیبیولا کی اونچائی چاند تک تیئس ملین چکر لگانے جتنی ہے اس کی لمبائی سات نوری سالوں جتنی ہے کون نبیولا پچیس سو نوری سالوں کی مسافت پر مونوسرس ستاروں کے جھرمٹ میں واقع ہے گرم ترین ستاروں کی ریڈی ایشن آہستہ آہستہ اس نبیولا کو ختم کرتی جا رہی ہے لیکن اس میں بھی کئی ملین سال لگ جائیں گے ۔

 الٹراوائلٹ شعائیں اس گہرے بادل کے کناروں کو پگھلا کر ارد گرد موجود خلا میں گیس کی صورت پھیلا دیتی ہیں ہائیڈروجن گیس کی وجہ سے بننے والی مزید الٹرا وائلٹ ریڈی ایشن کی وجہ سے اس پہاڑ کے ارد گرد سرخ روشنی کا ہالہ سا نظر آتا ہے ۔

چھوٹے پیمانے پر بالکل اسی طریقے سے ایک ستارے کے گرد گیس کا مجموعہ بن جاتا ہے جس کی وجہ سے کون کے اوپر بائیں طرف کمان کے جیسی محراب دکھائی دیتی ہے ۔ یہ محراب ہمارے تمام سولر سسٹم سے پینسٹھ گنا بڑی ہے ۔ ارد گرد کے ستاروں سے پھوٹنے والی نیلی سفید روشنی گرد میں منعکس ہوکر دکھائی دے رہی ہے ۔ پس منظر میں موجود ستاروں کو گیس کے بخارات کے بڑے بڑے ریشوں کے پیچھے سے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ زیریں سطح پر ستارے سرخی مائل گرد کے اندر سے زخموں کے نشانوں کی طرح لگتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس کون کے صرف گہرے حصے ہی باقی رہ جائیں گے اور ان کی گہرائی میں شاید مزید ستارے اور سیارے بن جائیں۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں