خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

منگل، 11 فروری، 2020

مائیکرو سوفٹ کا نیا ونڈوز10 اپڈیٹ ایک سہولت یا مصیبت


مائیکروسوفٹ نے حال ہی میں اپنے صارفین سے ونڈوز10 1903 کے تمام اپڈیٹس کے لئے ‘کنٹرول، کوالٹی اور شفافیت’ کا وعدہ کیا ہے۔ لیکن حقیقت اسکے برعکس ٹھہری جس سے ونڈوز10 ہوم یوزرز صارفین سب سے 
زیادہ متاثر ہوں گے۔

سی نیٹ کے بتائے گئے نئے قوانین کے مطابق ونڈوز 10 ہوم یوزرز آٹومیٹک اپڈیٹ کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے بلکہ اس کو پینتیس دن کے لئے روکا جا سکے گا مزید یہ ایسا پروسس ہو گا جس میں صارف کو ہر ہفتے مزید وقت درکار ہوگا اور اس کے لئے ہر ہفتے اس اپڈیٹ کو آگے کرنے کی ضرورت ہوگی۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ تو مائیکروسوفٹ کا ونڈوز10 کے تمام ورژنز کے لئے اینڈ آف سروس تاریخوں کا اپلائی ہو جانا ہے اور جب وہ تاریخ آئے گی تو بیشک آپ نہ بھی چاہ رہے ہوں خودکار اپڈیٹ ہو کر رہے گا جس کو روکنا بھی ممکن نہیں ہو سکے گا۔

اب سوال یہ ہے کہ صارف کو کیسے پتہ چلے گا کہ اسکا ونڈوز10 ورژن اپنی مقررہ معیاد پوری کر چکا ہے اس کے لئے ونڈوز 10 کی جاری کردہ معلومات کی سائٹ پر جا کر پہلے سیٹنگز پھر سسٹم اور پھر اباوٹ کی آپشن میں جا کر اپنا ورژن نمبر تلاش کرنا پڑے گا جو کہ زیادہ تر صارفین کے لئے مشکل ہو گا یا غالبا انھیں بھول جایا کرے گا۔

ونڈوز10 پرو، ایجوکیشن اور انٹرپرائز صارفین کو کوالٹی اور فیچرز اپڈیٹس کے لئے لاتعداد خودکار پالیسیز کا سامنا ہو گا جبکہ ونڈوز10 صارفین کے لئے یہ بالکل بھی آسان طریقہ نہیں ٹھہرے گا جو کہ وہ چاہ رہے تھے بلکہ ایک پریشان کن اور مشکل طریقہ بن جائے گا جسکی کسی کو امید نہیں تھی بلکہ اس کی وجہ سے ونڈوز 10 ہوم یوزرز کو پرسنل ڈیٹا کو ختم کرنے ، ونڈوز 10 کو ڈاون گریڈ کرنے اور تعطل کا شکار گیمنگ کو ٹھیک کرنے والی ایپس کے علاوہ کروم بروزر کی سپیڈ کو بہتر کرنے والے پروگرامز کی اپڈیٹس حاصل کرنے میں بھی دشواری کا سامنا رہے گا۔

ونڈوز10 یوزرز کسی بھی دوسرے صارف کی طرح اپنے آپریٹنگ سسٹم پہ مکمل کنٹرول ہونے کا حق رکھتے ہیں جو کہ فی الحال ممکن نظر نہیں آ رہا اس لئے صارفین کو اس نئے اپڈیٹ کے بارے میں نہ صرف آگاہی پھیلانا ہو گی بلکہ اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کرنا بھی ضروری ہو گا تاکہ مائیکروسوفٹ صارفین کی آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے پروگرام لانچ کر سکے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں