خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

جمعہ، 19 اکتوبر، 2018

ہیلووین کا تہوار

ہیلووین کا تہوار



دنیا گلوبل ویلج بن جانے سے فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں ۔ دنیا کے ایک ملک کی خبر دوسری
 جانب واقع کسی علاقے لمحوں اندر پہنچ جانا کوئ حیرت کی بات نہیں رہی ۔ امریکہ میں جو ہونیوالا یا ہو رہا اس سے یہاں بیٹھ کے بھی آگاہی نہ ہونا ممکن ہی نہیں رہا ۔ اکتوبر کے مہینے کے حوالے سے آج ہم ہیلووین کی بات کریں گے جو کہ یقینا آپ کے لئے دلچسپ ہو گی ۔

ہیلووین کا تہوار ہر سال اکتیس اکتوبر کو منایا جاتا ہے اس دوران بچے اور نوجوان اسی مناسبت سے مختلف لباس زیب تن کرتے ہیں ، ٹرک یا ٹریٹ کے لئے نکلتے ہیں اور خالی کدو لیکر جیک او لالٹین بناتے ہیں ۔ ہیلووین تاریخ میں سیلٹس قبائل کے رسم و رواج کا حصہ تھا جو کہ دو ہزار سال قبل آئرلینڈ اور شمالی فرانس میں رہا کرتے تھے ۔ وہ کافر تھے اور خدا پر یقین نہیں رکھتے تھے ۔ ان کا عقیدہ تھا کہ چڑیلیں ، بھوت پریت اور بد روحیں یکم نومبر سے پہلے کی شام کو دنیا میں بھٹکتی رہتی ہیں وہ انھیں دور رکھنے کے لئے بڑی بڑی آگ روشن کیا کرتے تھے اور وہ بھوتوں کے جیسے ہی کپڑے پہن کے انھیں الجھن میں ڈالا کرتے تھے وہ انھیں کچھ کھانے کے لئے بھی پیش کیا کرتے تھے ۔
قدیم روم میں پھلوں اور باغات کی رومن دیوی کے اعزاز میں پومونا کا تہوار منایا جاتا تھا ۔ حضرت عیسی کی پیدائش کے آٹھ سو سال بعد رومن کیتھولک چرچ کی جانب سے ایک نئ تعطیل 'جسکا نام آل سینٹس ڈے تھا' متعارف کرائ گئ ۔ یہ یکم نومبر کو منائ جاتی تھی اور اس سے پچھلی شام کا نام ' آل ہالوز ایو' پڑ گیا ۔ اسکے دو سو سال بعد ' آل سولز ڈے ' کو چرچ کی جانب سے تعطیل عام کی شروعات ہوئ اس دن لوگ اپنے تمام مردہ رشتے داروں، دوستوں اور جاننے والوں کے لئے دعا کرتے تھے ۔

آجکل ہیلووین بالخصوص بچوں کی طرف سے منایا جاتا ہے جو کہ بھوت پریت ، چڑیلوں اور دوسری بد روحوں کیطرح کے حلیے بناتے ہیں جب وہ گھر گھر ٹرک یا ٹریٹ کے لئے جاتے ہیں تو مٹھائیاں اور ٹافیاں لیتے ہیں جو کہ نہ ملنے کی صورت میں وہ ان لوگوں پر مختلف داو آزماتے ہیں ۔ کچھ بچے اور نوجوان ہیلووین پارٹیز بھی کرتے ہیں جہاں وہ پانی کے ٹب میں گیند اچھالنے جیسی گیمز کھیل کے مزہ کرتے ہیں ۔

1950 میں امریکی سکول کی ایک کلاس کے طلبا نے اپنے اردگرد کے علاقے سے ٹریٹ کی بجائے رقم اکٹھی کرنی شروع کی انھوں نے وہ رقم اقوام متحدہ کے قائم کردہ بچوں کے فنڈ میں دے دی اور اسکے بعد ہزاروں بچوں نے اپنی ٹرک یا ٹریٹ کو اس مقصد کے لئے وقف کر دیا ۔

بہت سے یورپی ممالک میں لوگ آل سینٹس یا آل سولز ڈے پر اپنے رشتے داروں کی قبروں پہ جاتے ہیں ۔ پہلے پہل ہیلووین یورپ میں نہیں منایا جاتا تھا یہ بس امریکہ تک محدود تھا مگر پچھلی چند دہائیوں میں یہ فیسٹیول یورپ میں بھی زیادہ سے زیادہ مقبول ہوتا جا رہا ہے ۔

جیک - او لالٹین خاص طور پہ ہیلووین سے متعلقہ ہے یہ ایک بڑا کدو یا پیٹھا ہوتا ہے جسکو خالی کر کے اس پہ ایک چہرہ بنا دیا جاتا ہے ۔ زیادہ تو میں موم بتی یا کوئ دوسری لائٹ رکھ دی جاتی ہے ۔ ایک قدیم آئرش لوک کہانی میں جیک او لالٹین جیک نامی ایک آدمی کیوجہ سے رواج پائ ۔ وہ ایک برا آدمی تھا اور اپنے ہر وقت برے موڈ میں رہنے کیوجہ سے وہ جنت میں نہ جا پایا مگر چونکہ اس نے بہت دفعہ شیطان پر جادو کر دیا تھا اسلئے اسکو دوزخ میں بھی نہ بھیجا جا سکا تو پھر جیک کو اپنی لالٹین لے کے دنیا میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیا گیا ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں