خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

ہفتہ، 3 نومبر، 2018

دنیا کا پہلا فولڈایبل سمارٹ فون

دنیا کا پہلا فولڈایبل سمارٹ فون



ٹیکنالوجی کے اس میدان میں سمارٹ سکرینز کی بڑھتی ہوئ مقبولیت نے موبائل فونز اور سکرینز بنانے والی کمپنیز کو اپنے کسٹمرز کو سب سے پہلے نئ سے نئ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے جنون میں مبتلا کر رکھا ہے ۔ 
چند سال قبل جب سام سنگ کمپنی نے اپنی OLED ڈسپلے ٹیکنالوجی کا اعلان کیا تو فولڈایبل سکرین ٹیکنالوجی کے میدان کا ایک ہاٹ ٹاپک بن گئ ۔2016 میں کمپنی کے ایک ترجمان نے ایک ایسی ڈیوائس کو متعارف کروانے کی بات کی جو کہ فولڈ ایبل ہو گی ۔ سام سانگ کی سالانہ کانفرنس جو کہ اگلے ہفتے منعقدہ ہے اسمیں سام سانگ کا فولڈایبل سمارٹ فون متعارف کروانا متوقع ہے ۔
آجکل جیسے کہ چائنہ ہر جگہ آکے آگے ہے تو یہ میدان بھی انھوں نے مار لیا جبکہ تمام سمارٹ فونز کمپنیز اس دوڑ میں لگی ہیں کہ کیسے اپنے صارفین تک زیادہ سے زیادہ ڈسپلے سکرین کا استعمال مہیا کیا جا سکے مگر شان زن بیسڈ ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے پہلا فولڈایبل سمارٹ فون گزشتہ روز 31 اکتوبر کو بیجنگ میں متعارف کروا دیا ۔ 
7.8 انچ سکرین کے ساتھ الٹرا سلم ڈیوائس جو کہ فلیکسیبل سکرینز کی سیکنڈ جنریشن سے تعلق رکھنے والی ایک فولڈایبل ڈیوائس ہے اور یہ نہ صرف جدید آئ فون ایکس سیریز سے کم وزنی ،تیز اور سمارٹ بھی ہے بلکہ ٹیبلٹ سائزڈ سکرین کو سامنے بالمقابل اور سائیڈز سے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے مزید اسمیں کمپیوٹر کے جیسے ملٹی سکرین اور سپلٹ سکرین کے آپشن بھی موجود ہیں ۔ مگر جیسے کہ ہر ایک چیز میں بہتری کی آپشن موجود رہتی ہے اس سکرین میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ایک موڈ سے دوسری میں شفٹ ہوتے ہوئے کچھ دیر سکرین ٹمٹماتی ہے مگر اسکے باوجود یہ ایک بڑی ایجاد ہے اور صارفین میں یقینا مقبول ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے مزید برآں یہ دنیا بھر کے سمارٹ فونز انجنیئرز کے لئے ایک ڈیویلپر ماڈل کے طور پر بھی سامنے آئے گی۔ یہ سمارٹ فونز کمپنی کی ویب سائٹ پہ (1290 سے لیکر 1863$) تک کی قیمت میں مہیا کر دئے گئے ہیں ڈیوائس کو FlexPai کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر بل لوئ کا پروجیکٹ لانچ کے دوران کہنا ہے کہ جو بھی سافٹ وئیر ماہرین اس سمارٹ فون کے لئے نئ ایپس تیار کر کے دیں گے انکو تیس ملین امریکی ڈالر کی رقم مہیا کی جائے گی۔ 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں