خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 14 اکتوبر، 2018

موسم سرما اور جدید فیشن

موسم سرما اور جدید فیشن
تحریر: سحر عندلیب


آج ہم بات کریں گے اس سال موسم سرما میں تیزی سے مقبول پاتے فیشن کی اور یہ میرا پسندیدہ موضوع بھی ہے تو چلئے پھر آج ہم آپکو دیتے ہیں ایک سٹائل گائیڈ تاکہ آپ آنیوالے موسم سرما میں خود کو ٹرینڈی اور اپ ٹو ڈیٹ رکھ سکیں۔

*** ریڈ الرٹ ***

اگر آپ سردیوں میں گرماہٹ کا احساس چاہتے ہیں تو سرخ رنگ کا انتخاب کریں اگر یہ پلین اور میٹ ہو تو زیادہ بہتر ہے ۔ سرخ رنگ کی ساڑھی یا کوٹ آپکی شخصیت کی دلکشی میں اضافے کا باعث بنے گا ۔ اس کے علاوہ اگر دوسرے رنگوں کی بات کریں تو چاکلیٹ کلر ہلکے سے گہرے کیطرف خاص طور پر کریم اور کیریمل 
ریڈ کیساتھ اچھا کمبینیشن بن سکتے ۔

*** چمک دھمک اور گلوس ***

اس سیزن کی کیٹ واکس میں ہائ شائن فیبرکس خاص طور پر دیکھے جائینگے ۔ شنیل ہاوس کی جانب سے میٹیلک اور گلوسی میٹریل کا استعمال کر کے پلاسٹک، لیٹکس، ونیئل اور لیدر میں رین پروف گلوسی فیشن مصنوعات تیار کی گئ ہیں اسی طرح ستر کی دہائ کا ڈسکو ٹرینڈ بھی پچھلے سال سے کافی زور پکڑ رہا ہے ۔

*** فلورل پیٹرنز اور چیک پرنٹس ***

بیڈ رومز اور ڈرائنگ روم میں اپنی ماووں کے پسندیدہ کاوچ کور یا بیڈ شیٹس جو کہ ہمیں کچھ خاص پسند نہیں آتی ہیں مگر لان میں جابجا پھولوں والے ڈیزائنز کے بعد ثنا سفینہ کی نئ لانچ ہونیوالی مزلن ونٹر کولیکشن میں پھولوں والے ڈیزائن ہی سامنے آئے ہیں اسکے علاوہ ٹائ ڈائ بھی بڑے انٹرنیشنل فیشن ہاوسز کا پسندیدہ لگ رہا ۔ اسی طرح جیکٹس سکرٹس اور ٹیلرڈ سوٹنگ کے اندر چیک پرنٹس بہت نمایاں رہینگے ۔ اگر آپ اپنا چیک پرنٹ والا اوور سائزڈ کوٹ کچھ سال سے استعمال نہیں کر رہے تو اب وقت ہے اسکو الماری سے نکالیں اور پرنس آف ویلز کی طرح اپنی شخصیت کو اس پرنٹ کے استعمال سے جاذب نظر ٹھہرائیے ۔

*** اینیمل پرنٹ ***

اینیمل پرنٹس خصوصا چیتا اور زیبرا نمایاں رہے گا لیڈیز جوتے اور پرس اس پرنٹ میں بہت زیادہ سٹائلش بھی لگتے ہیں اور پرنٹڈ ہیئر بینڈز کا استعمال جو کہ آجکل فوٹو فلٹرز میں بھی بہت یوز ہو رہا حقیقت میں بھی آپکو گڑیا جیسی لک دینے میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ اس کے علاوہ مختلف ڈیزائنرز کی سلک کولیکشن میں بھی یہ پرنٹ دیکھنے مین آ رہا پاکستانی ڈیزائنرز میں بھی اسکا رواج تیزی پکڑ گیا جس میں ماریہ بی قابل ذکر ہے ۔ ایسے پرنٹس کے استعمال سے نہ صرف آزادی بلکہ طاقت کا اظہار بھی ہوتا ہے ۔
فر والے کپڑوں کا استعمال بھی اینیمیلک دکھتا اور بہت شاہانہ سا تاثر بھی دیتا ۔

*** لیدر اور ڈینیم ***

اگر وولن کوٹ جو کہ سائز میں بھی کھکے اور بڑے ہوں آپکو فیشن واکس میں نظر آئیں تو گھبرائیے مت ڈینیم اور لیدر جیکٹس بھی ہمیشہ کیطرح فیشن کی دوڑ میں اپنی جگہ برقرار رکھیں گی ۔ ڈینیم میں بوائے فرینڈ جینز سٹائل پہن کر مارلن منرو اور کیٹی ہومز جیسے فیشن آئ کونز کی لک اپنائیے ۔ اسی طرح لیدر میں آرمی سٹائل جیکٹس کے علاوہ لیدر کے لرس ٹخنوں تک آتے بوٹ ، سکرٹس اور مردوں میں لیدر بیگ اور کوٹ کے علاوہ ٹرائوزرز اور پینٹس مقبول رہیں گی ۔ اسی طرح خواتین میں بیگ پیکس کا استعال بہت زیادہ تیزی سے فروغ پایا ہے اور یہ سب ضروری نہیں کہ سیاہ یا بھورے رنگ میں ہی ہوں بلکہ میرون ، بٹر سکاچ اور پٹرول گرین اس سال زیادہ قابل توجہ ٹھہریں گے ۔

*** سر ڈھانپنا ***

سر ڈھانپنے کا رواج اور ضرورت اس سرما میں بھی نمایاں رہے گی مگر وولن میٹریل سے بنی ٹوپیوں اور مفلر کی بجائے اونی اور بنائ والی چیزیں knitwears دیکھنے میں آئیں گی اس سے نہ صرف سردی سے بچاو ہو گا بلکہ ڈریسنگ میں تکمیل کا احساس ہو گا ۔

*** ویلوٹ اور سلک ***

اگر آپ لیڈی ڈیانا سٹائل سے بور ہو رہی ہیں تو کوئن کا لندن فیشن ویک میں اپنے سلک سکارفز کے ساتھ ظاہر ہو جانا آپکی بوریت کو رنگینینت میں بدلنے کے لئے کافی ہے ۔ پراڈا ، گوچی ، ورساچے وغیرہ کے لاگو والے سلک سکارف جو کہ گردن کے ساتھ خوبصورت سے باندھے گئے ہوں اور ساتھ میں سن گلاسز کا استعمال بلاشبہہ آپ کو رائل لک دینے کے لئے کافی ہے ۔ ویلوٹ کے جوتوں کپڑوں کے علاوہ وکٹوریاز سیکرٹ کی زیر جامہ کلیکشن نے لگژری اور سٹائل کو عروج پر پہنچا دیا ہے ۔

*** جیولری اور زیبائشی آئٹمز ***

اس سیزن میں ایمبرائڈرڈ بٹن ، سٹڈز ، بروچ خصوصا بیلٹس کا استعمال بہت دیکھنے میں آ رہا اسی طرح ہیئر جیولری میں نگینوں والی ہیئر پنز اور کلپس کیساتھ کیساتھ وول پر بروچ کا استعمال کافی دیدہ ذیب ہوں گے ۔

*** میک اپ ***

اس سیزن میں پونی ٹیل کے ساتھ سموکی آئیز کا ٹرینڈ چھایا رہے گا سموکی آئیز میں بھی خصوصا آلوو گرین اور میرونش شیڈز بھکے محسوس ہوں گے اسی طرح سلور آئ میک اپ کے ساتھ ہاٹ اور بیری ریڈ کلر کے ہونٹوں والی لک بھی بہترین دکھے گی ۔ ہیئر سٹائلز میں بیلیرینا بن یا پھر سپائرل کرلز کیساتھ ہیوی مسکارا کا استعمال دیکھنے میں آ رہا ۔

*** پرفیومز ***

اور آخر میں سب سے اہم آئٹم اچھی پرفیوم کا استعمال شخصیت کو چار چاند لگانے کے لئے نہایت ضروری ہے ۔گرمیوں کی نسبت سردیوں میں تیز خوشبووں کا استعمال زیادہ ہوتا ہے خصوصا جو عود، عنبر، اسینس اور سپائسز کے نوٹس پر مشتمل ہوں ۔ لیڈیز پرفیومز میں YSL کا بلیک اوپیم جو کہ مجھے بھی بہت پسند ہے اور ٹام فورڈ کا بلیک آرکڈ ایک اعلی چوائس ہے اسی طرح مردانہ خوشبو کی اگر بات کریں تو ٹام فورڈ ہی کی عود ووڈ اور جارجیو ارمانی کوڈ نہایت عمدہ چوائس ہے جبکہ کلاسک شالیمار عورتوں اور مردوں کے لئے یکساں طور پر بہترین پرفیوم ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ کم بجٹ میں رہنا چاہتے ہیں تو الرہاب کے پرفیوم آئلز اور رصاصی کی خوشبووں کا کوئ جواب نہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں