خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

پیر، 2 مارچ، 2020

فزکس کے کچھ اہم قوانین


یوں تو فزکس صرف ایک مضمون ہے لیکن یہ ہماری زندگی میں بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے -فزکس ہماری زندگیوں کےبہت سے پہلوؤ ں کا گھیرا کیے ہو ئے ہے -آ ج ہم بہت ہی عام سی کچھ مثالیں جانیں گے        

ہم کیوں لیٹے لیتے بھی تھک جاتے ہیں ؟





آپ نے غور کیا ہو گا کہ اگر آپ پورا دن بھی لیٹے رہیں ،کچھ بھی نہ کریں تو پھر بھی آپ دن کےآ خرتک تھک جا ئیں گے -اس کی وجہ زمین کی کشش ثقل  ہے جو مسلسل ہم  پر عمل کر رہی ہے زمین ہمیں اپنی طرف کھینچ رہی ہے اب اگر یہ کشش ہم پر نیچےکی طرف عمل کر رہئ ہے تو ہمارا جسم اوپر کی طرف عمل کرے گا یعنی کشش کےخلاف تو اس دوران 
 انرجی استعمال ہو گی  اور اس طرح پورا دن لیٹے لیٹے بھی ہمارے جسم کی انرجی کا کافی حصہ استعمال ہو جاتا ہےہماری 
زمین پر چلنے کی وجہ بھی یہی کشش ثقل ہے۔

 فورس آف فریکشن  force of friction 
 آپ نے دیکھا ہو گا کہ اگر کوئی چیز حرکت میں ہو تو وہ کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد رک جاتی ہے اس کی وجہ فورس آف فریکشن ہے یہ وہ فورس ہے جو کسی بھی چیز کی حرکت کو روکتی ہےاگر کائنات سے یہ فورس ختم ہو جائے تو کسی بھی چیز کی بقا ممکن نہیں جو چیزیں حرکت میں ہوں وہ کبھی بھی ناں روکیں چاہے کوئی سطح کتنی بھی ہموار کیوں ناں ہواسمیں گھڑے اور ابھار ضرور ہوتے ہیں جب ایک سطح دوسری سطح سے ٹکراتی ہے تو یہ گڑھے اور ابھار ایک دوسرے میں پھنس جاتے ہیںاور اسطرح سے حرکت رک جاتی ہےورنہ ہموار سطح پر کوئی چیز ہموار سطح کے مقابلے میں جلدی رکتی ہے۔
ایسی کیا وجہ ہےجو زمین کو سورج کے گرد گھومنے پر مجبور کرتی ہےاسکی وجہ سینٹری پیٹل فورس ہے۔ یہ وہ فورس ہے جو کسی بھی چیز کو ایک دائرے میں گھومنے پر مجبور کرتی ہے۔ خلا میں سورج اور زمین کے درمیان یہی فورس پائی جاتی ہے جس طرح سے زمین کی کورکشش ثقل پیدا کرتی ہےاسی طرح سے سورج کی کور بھی ایک کشش پیدا کرتی ہے اب چونکہ زمین سورج کے مقابلے میں نہایت چھوٹی ہےاسلئے اسکی کشش سورج کے مقابلے میں بہت کم ہے سورج کی کور میں پیدا ہونے والی فورس زمین کو وہ فورس مہیا کرتی ہےجو کہ اسےسورج کے گرد گھومنے ہر مجبور کرتی ہے۔  جب بس سڑک پرمُڑتی ہےتو مسافرباہر کی طرف کیون جھکتے ہیں۔۔؟ اسکی وجہ اینرشیا ہے اینرشیا کسی بھی چیز کی وہ خصوصیت ہے جسکی وجہ سے وہ اپنی حرکت یا ساکت حالت کی مذاحمت کرتی ہےجب بس سیدھی چل رہی ہوتی ہےتو مسافر سیدھر طرح سے حرکت میں ہوتے ہیں لیکن جب بس مڑتی ہے تواپنی حالت حرکت کی مذاحمت کرتے ہیں اور باہر کی طرف جھک جاتے ہیں۔ جب بس کا ڈرائیوراچانک بریکس لگاتا ہے تو کھڑے مسافر آگے کی طرف جھکتے ہیںاسکی وجہ بھی اینرشیا ہے کہ انکے جسم کااوپری حصہاپنی حالت حرکت کو جاری رکھنا چاہتا ہے جبکہ پاوں  بس کے ساتھ تعلق کی وجہ سے رک جاتے ہیں اسی وجہ سے کھڑے مسافر آگے کی طرف جھک جاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں