خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

بدھ، 17 اکتوبر، 2018

مونا لیزا پینٹینگ کی قیمتی کاپی

مونا لیزا پیٹینگ کی قیمتی کاپی



مونا لیزا مغربی آرٹ کا وہ شاہکار ہے جس کی ماضی میں بہت سے آرٹسٹس نے کاپی بنائی۔ لیکن اسکی ایک نقل کچھ خاص ٹھہری ۔ ماہرین نے یہ بات دریافت کی کہ اسکی بہت سی نقول میں سے ایک ماڈرڈ کے مشہور ترین میوزیم پراڈو میں موجود ہے لیونارڈو ڈا ونسی کے ایک شاگرد نے اسی وقت پینٹ کی جب اصل والی پینٹ کی جا رہی تھی یہ دنیا کی سب سے قیمتی نقل خیال کی جاتی ہے ۔ 2012 میں ہوئی اسکی حالیہ بحالی کے عمل کے دوران یہ واضح ہوئی کہ پراڈو کی مونا لیزا لیونارڈو کی مونا لیزا کی سب سے قدیم نقل ہے ۔ لمبے عرصے تک پراڈو پینٹنگ کے بارے میں یہی خیال کیا جاتا رہا کہ سولہویں اور سترہویں صدی میں تیار ہونیوالی بہت سی نقول میں سے ویسی ہی ایک نقل ہے ۔ اسکی بحالی کے کام کے دوران یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ اسکا گہرا بیک گراونڈ اس وقت بنایا گیا جبکہ پینٹنگ مکمل ہو چکی تھی جب اسکو حفاظت سے اتارا گیا تو پینٹگ بالکل ویسی ہی تھی جیسی کہ ڈا ونسی کی اصل والی مونا لیزا تھی ۔ جدید ایکسریز اور انفراریڈ ٹیکنالوجی کی مدد سے یہ انتہائی عجیب بات سامنے آئی کہ دونوں پینٹنگز بالکل ایک ہی وقت میں بنائی گئی تھیں ۔ میوزیم کی نگران عملے نے یہ دعوی کیا کہ دونوں پینٹنگز ایک دوسرے کے بالکل نزدیک ایک ہی سٹوڈیو میں بنی ہوئی تھیں ۔ اس کے بارے میں پہلی ڈاکومنٹری 1666 میں ماڈرڈ اندر بنائی گئی لیکن یہ بات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی کہ سپین کی شاہی کولیکشن میں یہ پورٹریٹ کب شامل ہوئی ۔ 1819 میں جب سے پراڈو بنا تو یہ نقل میوزیم میں موجود ہے اور اس کو اطالوی شاہکاروں کے ساتھ رکھا گیا ہے جو کہ ایک نقل کے بارے میں غیر ممکنہ بات لگتی ہے ۔ احیائیے علوم کے زمانے میں تیار کردہ اصل اور نقل دونوں تصویریں ہی ایک دوسرے سے بہت مختلف دکھائی دیتی ہیں ۔ لیونارڈو ڈا ونسی کی اصلی پینٹنگ جو کہ پیرس کے لاوور میوزیم میں لٹک رہی ہے ، نقلی تصویر اس سے زیادہ گہرے رنگوں میں تھی دو صدیوں میں مزید گہری ہو گئی ہے ۔
 پیرس میں موجود اصل تصویر ہلکے رنگ میں ہے اور اس پہ پینٹ میں کریک بھی پڑے ہوئیے ہیں ۔ پراڈو نقل میں موجود عورت بھی زیادہ عمر کی نظر آتی ہے ۔ آرٹ کے ماہرین کا خیال ہے کہ اس تصویر کی دریافت پینٹنگ کی تکنیک اندر نئیے پہلو سامنے لائی ہے ۔ پراڈو پینٹنگ کے بارے میں حالیہ خیال یہ کیا جاتا ہے کہ وہ سولہویں صدی میں ایک فلیمش آرٹسٹ نے بنائی مگر اس سے پہلے یہ خیال بھی موجود رہا کہ یہ لیونارڈو کے شاگردوں صلائیے یا فرنسسکو میلزی میں سے کسی نے بنائی جبکہ کچھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسکا خالق لیونارڈو کے ہسپانوی شاگردوں میں سے تھا ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں