خود اپنی تلاش اور دنیا کو سمجھنے کی کوشش میں مصروف ایک طالب علم۔ سحر عندلیب، |

تازہ ترین

Post Top Ad

Your Ad Spot

اتوار، 10 اکتوبر، 2021

دی فل ہارویسٹ مون :

 دی فل ہارویسٹ مون :


یہ موسم گرما کا آخری پورا چاند ہے جو کہ گذشتہ رات کو دکھائی دیا اس کو فل ہارویسٹ مون کا نام دیا جاتا ہے اور اسکی مدت تین دن ہوتی ہے جو کہ اس سال بیس ستمبر سے شروع ہوئی اور بائیس ستمبر بدھ کی صبح تک رہے گی اور اس کے ساتھ ہی موسم سرما شروع ہو جائے گا یہ چاند ہر سال ستمبر میں طلوع ہوتا ہے اور ناسا کے مطابق پہلی دفعہ 1706ء میں آکسفورڈ انگلش ڈکشنری میں اس کے لئے فل ہارویسٹ مون کا نام استعمال کیا گیا ۔ ماضی میں کسان پورے چاند کی رات کو دیر تک فصلوں میں کام کیا کرتے تھے موسم سرما سے پہلے فصل کی کٹائی چاند کی روشنی میں  کی جاتی تھی ۔ 

ستمبر کے اس پورے چاند کے لئے 'فروٹ مون ' کا نام بھی استعمال ہوتا ہے جو کہ تیار ہو جانے والے پھلوں کی فصل کی وجہ سے ہے ۔ اس کو 'بارلے مون' بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس موسم میں اناج جو کی فصل پک کے تیار ہوتی ہے اور اس کی کٹائی کی جاتی ہے ۔ شمالی امریکہ میں اس کو مکئی کی فصل کی مناسبت سے 'کارن مون ' کہا جاتا ہے ۔ ادھر اس موسم میں مکئی ، کدو ،پھلیاں اور چاول کی فصلیں کاٹی جاتی ہیں۔ اسی طرح یہودیوں کے قمری کیلنڈر میں یہ پورا چاند چونکہ یہودی تہوار کے نزدیک ہوتا ہے جس کو یہودی سات دن تک مناتے ہیں اور اس دوران کھلی فضا میں عارضی جھونپڑیاں ڈال کر اپنے خاندان والوں کے ساتھ یہ تہوار منانے ہیں۔ 

اس دن کے متعلق ایک کٹائی کے تہوار کا ذکر بائبل میں ملتا ہے جب یہودیوں کو چالیس سال تک آبادی سے الگ رہنا پڑا تھا اس کی یاد میں یہودی اس دن سکیٹ کی چھٹی مناتے ہیں ۔ سکیٹ فصل کی کٹائی کے موقع پر ہونیوالی یہودی تقریب کا نام ہے جو کہ اس سال بیس ستمبر کو شروع ہوئی اور ستائیس ستمبر تک رہے گی ۔ 

چین ، ویتنام اور کچھ اور ایشیائی ممالک میں یہ چاند  سرما کے درمیان میں ہونیوالے تہوار سے منسوب ہے اس لئے اسکو ' تہوار کا چاند ' یا 'مون کیک فیسٹیول' کا نام دیا جاتا ہے ۔ انکے عقیدے کے مطابق لوگ چاند کی دیوی ' چنگ ا ' کو نذرانے پیش کرتے ہیں۔ چین نے اپنی قومی خلائی ایجنسی کے مشن کو بھی اسی دیوی کا نام دے رکھا ہے ۔ 

کوریا میں یہ پورا چاند 'چوسک ' کہلاتا ہے جس میں کٹائی کا میلہ لگتا ہے اور کورین لوگ شہروں سے اپنے آبائی علاقوں کو لوٹ کر اپنے آباو اجداد کی روحوں کو یاد کرتے ہیں۔ ہندوؤں میں یہ چاند پتری یا پترو پکشا کے آغاز کی نشانی ہے جب وہ اپنے آباو اجداد کی اتماوں کے لئے چڑھاوے چڑھاتے ہیں جو کہ عموما کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل ہوتے ہیں۔ بدھ مت کے پیروکاروں میں یہ چاند مدھو پورنیما کا آغاز ہے اس کو شہد پورا چاند بھی کہا جاتا ہے اور یہ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ میں بدھ مت کے پیروکار بدھا کی یاد میں مراقبہ کر کے مناتے ہیں ۔ 

بدھ کو تمام دنیا میں ایکونکس ہو گا جس میں شمالی اور جنوبی نصف کرہ میں سورج کی روشنی اور اندھیرا بالکل برابر ہوں گے لاطینی زبان میں ایکونکس 'مساوی رات' میں ہر جگہ شام کا اندھیرا طاری نہیں ہوتا کیونکہ دنیا کے کچھ حصوں میں دن لمبا ہوتا ہے ۔ ایکونکس اس سال بائیس ستمبر کو ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم کے مطابق تین بج کر بیس منٹ پر ہو گا جب سورج خط استوا پر سے گزرے گا ۔ 

اگر آپ گزشتہ رات یہ خوبصورت نظارہ دیکھ نہیں پائے تو آپ آج رات اس چاند کو اپنے آسمان پر دیکھ سکتے ہیں ۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.

رابطہ فارم

نام

ای میل *

پیغام *

Post Top Ad

Your Ad Spot

میرے بارے میں